خیبرپختونخوا حکومت نے فیمیل یوتھ سینٹرکے قیام کی منظوری دے دی

یہ منظوری یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن کے اجلاس میں دی گئی

اجلاس کی صدارت سینئرصوبائی وزیر کھیل وسیاحت محمد عاطف نے کی: فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاورمیں فیمیل یوتھ سینٹرکے قیام کی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پشاورمیں فیمیل یوتھ سینٹر کے قیام کی منظوری دی ہے، فیمیل یوتھ سنٹر حیات آباد میں 42 ملین روپے کی لاگت سے بنایا جائیگا جس میں جم، یوگا، اسٹیٹ آف آرٹ تھیٹر، روف ٹاپ کیفے، چلڈرن پلے ایریا، ٹیبل اینڈ بورڈ گیمز اور ورچوئل ای گیمز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، یہ منظوری یوتھ ڈویلپمنٹ کمیشن کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت سینئر صوبائی وزیرکھیل وسیاحت محمد عاطف نے کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری بابر خان اورڈائریکٹریوتھ افئیرزاسفندیارخٹک سمیت کمیشن کے ممبران بھی موجود تھے، اجلاس میں خصوصی افراد کے لئے یوتھ کارنیوال میں وہیل چیئرریس اورآرچری گیم خصوصی طورپرشامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story