ملک اناڑیوں کے ہاتھ میں آگیا ہے سعید غنی
حکومت کی غیر سنجیدگی کا خمیازہ ملک کے لوگوں کو بھگتنا پڑے گا، وزیر بلدیات سندھ
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک اناڑیوں کے ہاتھ میں آگیا ہے کیونکہ ان لوگوں سے نہ ملک چل رہا ہے اور نہ ہی اپنی پارٹی سنبھل رہی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں نے جو نئے پاکستان کا نعرہ سنا تھا اور اب لوگ بیچارے نئے پاکستان اور پاکستان والوں کو بھگت رہے ہیں۔ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، ملک کی معاشی حالات بہت خراب ہیں۔ سیاسی عدم استحکام ہے۔
وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ملک اناڑیوں کے ہاتھ میں آگیا ہے۔ ان لوگوں سے نہ ملک سنبھل رہا ہے اور نہ ہی اپنی پارٹی سنبھل رہی ہے۔ ملک پر اللہ تعالی رحم کرے۔ مِیں سمجھتا ہوں کہ اللہ ان کو عقل دے یہ ملک کو ملک سمجھ کر چلائیں۔ اس کو ذاتی ادارہ سمجھ کر نہ چلائیں۔ جس طرح کی غیر سنجیدگی کا یہ مظاہرہ کر رہے ہیں اس کا خمیازہ اس ملک کے لوگوں کو بھگتنا پڑے گا اور وہ بھگت رہے ہیں۔