پاک بھارت خوشگوار تعلقات کا پیغام لایا ہوں راگھون

پورا بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات قائم ہوں۔ راگھون

پورا بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات قائم ہوں۔ راگھون

پاکستان کے لیے بھارت کے نئے ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھون نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔


وہ لاہور آمد کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پران کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں۔ ڈاکٹرٹی سی اے راگھوان نے کہا کہ پورا بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات قائم ہوں، میں خوشگوار اور مضبوط تعلقات کا پیغام لیکر آیا ہوں ، باہمی تعلقات کے حوالے سے بہت سے چیلنج اور خطرات بھی موجود ہیں لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ تمام معاملات میں پیش رفت ہو،پاک وبھارت تعلقات کے لیے بہت سی نئی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔
Load Next Story