العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ 21 جنوری کو نیب کی اپیلوں کی سماعت کرے گا

اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ 21 جنوری کو نیب کی اپیلوں کی سماعت کرے گا فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ 21 جنوری کو نیب کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ عدالت میں ایک ہی دن نیب اور نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت ہوگی۔ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پہلے ہی سماعت کے لیے مقرر ہو چکی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطلی کیخلاف نیب اپیل خارج

احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ فلیگ شپ میں بری کردیا ہے۔ نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔ ادھر نیب نے فلیگ شپ میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اور العزیزیہ میں سزا کو بڑھانے کے لیے اپیلیں دائر کی ہیں۔
Load Next Story