سعودی عرب سے پاکستانیوں کی بے دخلی نومبرتک موخر

90فیصدپاکستانیوں کوجاب سیکیورٹی مل جائیگی،گزشتہ برس13.92بلین ڈالرزرمبادلہ آیا

90فیصدپاکستانیوں کوجاب سیکیورٹی مل جائیگی،گزشتہ برس13.92بلین ڈالرزرمبادلہ آیا فوٹو: فائل

WASHINGTON:
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کو وزارت سمندر پارپاکستانیز حکام نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان کی مداخلت پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بے دخلی کا عمل نومبر تک روک دیاگیا ہے، مالی سال2012-13ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے13.92بلین ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا ۔

جبکہ اراکین کمیٹی نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو ووٹ ڈالنے کا حق تاحال حاصل نہیں ہوسکا جبکہ ایوانوںمیں بھی نمائندگی نہیں، قومی ایئرلائن کارویہ بھی ان کے ساتھ ناشائستہ ہے۔ پیرکو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندرپار پاکستانیزکا اجلاس سینیٹر انجینئرملک راشداحمد خان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقدہوا ۔




جس میں اراکین کمیٹی اور وزارت سمندر پار پاکستانیزکے حکام نے شرکت کی ۔ اجلا س میں وزارت سمندر پار پاکستانیز کی حالیہ اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ اس موقع پر وزارت کے سیکریٹری منیرقریشی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا معاملہ نومبرتک موخرکیا گیا ہے۔ امیدہے90فیصد پاکستانیوں کو سعودی عرب سے بے دخل نہیں کیا جائے گا اور ویزاکے مسائل وہیں حل کردیے جائیں گے۔
Load Next Story