زیریں سندھ حکومتی اعلان کے برعکس عید پر بھی لوڈ شیڈنگ

عید کے تینوں ایام میں حیدرآباد میں بجلی بندش کا سلسلہ جاری رہا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

عید کے تینوں ایام حیدرآباد میں بجلی بندش کا سلسلہ جاری رہا، شہریوں کو مشکلات کا سامنا فوٹو فائل

KARACHI/LAHORE/WASHINGTON:
حکومت کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے واضح احکامات کے باوجود حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں عید کے تینوں ایام لوڈشیڈنگ کی گئی، جب کہ اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی بند رہی، جس کے باعث شہریوں کی عید کی تیاریاں متاثر ہوئیں اور ان کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔ عید کے تینوں روز حیدرآباد شہر، لطیف آباد اور قاسم آباد میں معمول سے کم لیکن وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث شہریوںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


بدین شہر سمیت ضلع بھر کی تحصیلوں اور ٹھٹھہ میں 18 سے20 گھنٹے بجلی بند رہی، جس کے باعث چاند رات اور عید کی صبح لوگوں کو عید کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں کو عید کے نئے کپڑے بغیر استری کیے پہننے پڑے، جب کہ کئی علاقوں میں پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا۔

دھابیجی کے مختلف علاقوں میں بھی معمولی خرابی کے سبب عیدالفطر کے موقع پر 15 سے 16گھنٹے بجلی بند رہی جس کے باعث شہریوں کو عید پر بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عید کی نماز کے دوران بجلی کی بندش کے سبب جامع مسجد عید گاہ کے پیش امام مولانا عبدالقادر شدید گرمی میں بے ہوش ہوگئے۔ جبکہ دوڑ میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
Load Next Story