لاہور آنے کا فیصلہ کرنے پر اے بی ڈی ویلیئرز کی ستائش
ڈی ویلیئرز کو پاکستانی پرستاروں سے بھرپور توجہ حاصل ہوگی، ڈیرن سیمی
ڈیرن سیمی، جے پال ڈومینی اور کرس جورڈن نے جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز کے لاہور آنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیئرز کو پاکستانی پرستاروں سے بھرپور توجہ حاصل ہوگی، میں نے گزشتہ 2 ٹورز کے دوران لاہور اور کراچی میں شائقین میں بڑا جوش و خروش دیکھا ہے۔
پروٹیز اسٹار کرکٹر جے پال ڈومینی نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا جذبہ اور جوش و خروش دیکھ کر حیران رہ جائیں گے، سابق کپتان جب بھی اپنے کیریئر پر نظر دوڑائیں گے بڑے فخر سے کہہ سکیں گے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں انہوں نے بھی کوئی کردار ادا کیا تھا۔
انگلش آل راؤنڈر کرس جورڈن نے کہا کہ ڈی ویلیئرز کا پاکستان جانے کا فیصلہ بڑا خوش آئند ہے، گزشتہ دورے میں ملنے والا پاکستانیوں کا پیار آج بھی یاد ہے، امید ہے کہ سابق پروٹیز کپتان کو بھی اسی طرح کے خوشگوار تجربات حاصل ہوں گے۔