سستا حج کرانے والی کمپنیوں کو فارغ کرنیکا نوٹس وزارت مذہبی امور کے افسران کل طلب
وزارت مذہبی امور نے وجہ بتائے بغیر سستا حج کرانے والی کمپنیوں کے نام لسٹ سے خارج کر دیئے ہیں، درخواست گزار
ہائیکورٹ نے سستا حج پیکج دینے والے ٹورآپریٹرزکو اسکروٹنی کے دوران فارغ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے افسران کو کل عدالت میں طلب کر لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے وجہ بتائے بغیر سستا حج کرانے والی کمپنیوں کے نام لسٹ سے خارج کر دیئے ہیں، ان کمپنیوں نے گذشتہ سماعت پر 2 لاکھ روپے میں حج کرانے کی پیشکش کی تھی۔
اس موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وزارت مذہبی امور کے اس اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور کو ٹور آپریٹرز کا نام لسٹ سے نکالنے کی وجوہات بتانا ہوں گی، بغیر ٹھوس وجوہات کے ٹور آپریٹرز کا نام لسٹ سے نہیں نکالا جاسکتا، عدالت نے وزارت مذہبی امور کے افسران کو کل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی.