پاک چین کا گوادر ایئرپورٹ 3 ماہ میں شروع کرنے پر اتفاق

چینی سفیر کی خسرو بختیار سے ملاقات، منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ

چینی سفیر کی خسرو بختیار سے ملاقات، منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ (فوٹو: فائل)

پاکستان اور چین کے درمیان گوادر ایئرپورٹ اور دیگر سماجی منصوبوں کا 3 ماہ میں سنگ بنیاد رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔


چینی سفیر یاؤ جنگ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و سی پیک کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ گوادر ایئرپورٹ سمیت دیگر کئی منصوبوں کا تعمیراتی کام تین ماہ میں شروع کردیا جائے۔

سفیر نے کہا کہ جے سی سی کے توسط سے اہداف کا حصول و سی پیک کو وسعت دینے کا عمل ممکن ہوا ہے۔ ملاقات کے دوران سی پیک کے تحت جوائنٹ وینچرز اور پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Load Next Story