فصیح بخاری کو چیئرمین نیب کے عہدے سے برخاست کرنے کی سمری منظور

صدر زرداری نے سابق چیئرمین نیب کی برطرفی کی منظوری وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر کی ہے۔ صدارتی ترجمان

صدر زرداری نے سابق چیئرمین نیب کی برطرفی کی منظوری وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر کی ہے۔ صدارتی ترجمان. فوٹو:فائل

فصیح بخاری کو چیئرمین نیب کے عہدے سے برخاست کرنے کی سمری منظور کرلی گئی۔


قائم مقام صدر ِمملکت نیئر حسین بخاری نے عدالتی حکم کی روشنی میں چیئرمین نیب فصیح بخاری کو عہدے سے برخاست کرنے کی سمری منظور کر لی، صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے سابق چیئرمین نیب کی برطرفی کی منظوری وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فصیح الدین بخاری کو 16 اکتوبر 2011 کو دیدار حسین شاہ کی تقرری کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد چیرمین نیب مقرر کیا گیا تھا تاہم اس وقت کے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے ان کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ چیرمین نیب کی تقرری میں ان کی مشاورت شامل نہیں اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story