کوئی وزیراعظم اس ملک میں این ار او دینے کے قابل نہیں سعد رفیق
اپوزیشن کے اتحاد کا کریڈٹ عمران خان کی بچگانہ اور منتقمانہ پالیسیوں کو دینا چاہیے، سعد رفیق
سابق وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ این آر او کی بات احمقانہ ہے کیوں کہ کوئی وزیراعظم اس ملک میں این ار او دینے کے قابل نہیں ہے۔
اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی بھی احتساب کے نام پر احتساب نہیں کیا گیا، چاہے مارشل لاء ہو یا ہمارا اپنا دور، احتساب کے پورے نظام پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کا کریڈٹ عمران خان کی بچگانہ اور منتقمانہ پالیسیوں کو دینا چاہیے،اس غیر سنجیدہ حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جارہا، ملک ان کی پالیسیوں سے لرز رہا ہے جب کہ میں اپوزیشن اتحاد کی حمایت کرتا ہوں کہ کیوں کہ یہ اتحاد وقت کی ضرورت تھا، متحدہ پوزیشن بنے گی تو حکومت پر دباوٴ بڑھے گا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھ کہ اپوزیشن اتحاد اپنے آپ کو بچانے کیلئے نہیں بنایا گیا ، اگر حکومت ملک کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلایا گیا تو اپوزیشن ٹف ٹائم دے گی جب کہ کوئی وزیراعظم اس ملک میں این آر او دینے کے قابل نہیں ہے۔