فلم انڈسٹری میں نئی سوچ ہی تبدیلی لاسکتی ہےجاوید شیخ

ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے،فلم کی بحالی کیلیے کاوشوں کے اثرات نظر آنے لگے ہیں

ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے،فلم کی بحالی کیلیے کاوشوں کے اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ڈائریکٹر جاوید شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے جو کوششیں کی جارہی ہیں اس کے اثرات نظر آنے لگے ہیں۔

نئی سوچ ہی تبدیلی لاسکتی ہے اور، ٹیلی ویژن سے وابستہ لوگوںنے فلم انڈسٹری میں تبدیلی لانے کا جو عزم کیا ہے وہ بے حد حوصلہ افزاء ہے،ہمارے ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ہم نے ان سے کبھی کام نہیں لیا لیکن مجھے خوشی ہے کہ اب بہت تیزی سے حالات بدل رہے ہیں ۔




میں پہلے بھی بہت پرامید تھا اب بھی ہوں، یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا ہم بھارت سے کہیں بہتر اچھے اور معیاری ٹیلی ویژن ڈرامے بنا رہے ہیں تو بھارت سے زیادہ اچھی فلم کیوں نہیں بنا سکتے کراچی سے ایک بار پھر پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ترقی کا آغاز ہوگا اور ہم جلد اپنی فلم انڈسٹری کو بہتر مقام تک لے آئیں گے سنیماؤں میں پاکستانی فلموں کا دور واپس آئے گا۔
Load Next Story