مرغوں کی لڑائی سے بھتے لینے پر پولیس میں ہاتھاپائی

سٹی تھانہ ٹنڈوآدم اور بی سیکشن کا جوئے کی حدود پر تنازع، جواری تماشا دیکھتے رہے

مرغوں کی لڑائی سے بھتہ لینے کے معاملے پر ٹنڈوآدم تھانہ کے اہلکار اظہر سہتو اور ٹنڈو آدم بی سیکشن تھانہ کے اہلکار جاوید میمن کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ فوٹو: فائل

SYDNEY:
مرغوں کی لڑائی سے بھتہ لینے کے معاملے پر2تھانوں کی پولیس لڑ پڑی، ایک دوسرے سے ہاتھا پائی،جوئے کا مقام اپنی حدود میں ہونے کا دعویٰ۔


تفصیلات کے مطابق مرغوں کی لڑائی سے بھتہ لینے کے معاملے پر ٹنڈوآدم تھانہ کے اہلکار اظہر سہتو اور ٹنڈو آدم بی سیکشن تھانہ کے اہلکار جاوید میمن کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی، دونوں اہلکار بضد تھے کہ مرغوں کی لڑائی ان کی حدود میں ہورہی ہے اور بھتہ پر ان کاحق ہے۔ اس دوران مرغے لڑانے والے افراد نے اہلکاروں کو چھڑایا جبکہ جواری اور بڑی تعداد میں تماش بین تماشا دیکھتے رہے۔
Load Next Story