موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر گورنرسندھ کا چالان کردیا
گورنر سندھ نے موٹروے پولیس کو جرمانہ ادا کیا اور ان کی گاڑی روکنے اور چالان کرنے پر سراہا
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹر وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 750 کا چالان کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کا چالان کلرکہار میں اس وقت ہوا جب ان کی گاڑی 136 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کررہی تھی جب کہ موٹر وے پر مقررہ حد 130 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
موٹروے پولیس نے کلرکہار کے نزدیک گورنر سندھ کو روکا اور مقررہ حد سے تیز رفتار گاڑی چلانے کی پاداش میں ان کا 750 روپے کا چالان کردیا۔
گورنر سندھ نے موٹروے پولیس کو تیز رفتار گاڑی چلانے پر جرمانہ ادا کیا اور پولیس کو ان کی گاڑی روکنے اور چالان کرنے پر سراہا۔