سوڈانی صدر عمر البسیر جنگی جرائم پر گرفتاری کے مطالبات کے بعد نائیجیریا روانہ ہو گئے

نائیجیریامیں سوڈانی سفارت خانے کے ترجمان محمدمعیز نے اے ایف پی کو بتایاکہ وہ روانہ ہوچکے ہیں۔

نائیجیریامیں سوڈانی سفارت خانے کے ترجمان محمدمعیز نے اے ایف پی کو بتایاکہ وہ روانہ ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

سوڈانی صدر عمرالبشیرجنگی جرائم کے الزامات پراپنی گرفتاری کے مطالبات کے بعدنائیجیریا روانہ ہوگئے ہیں۔


یہ بات سفارتخانے کے ایک ترجمان نے منگل کوبتائی۔ اگرچہ انھوں نے اس بات کی تردیدکی کہ ان کی روانگی تنازعے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ نائیجیریامیں سوڈانی سفارت خانے کے ترجمان محمدمعیز نے اے ایف پی کو بتایاکہ وہ روانہ ہوچکے ہیں۔

وہ بعدازدوپہر روانہ ہو ئے۔ انھوں نے اس امرکی تردیدکی کہ بشیراپنی گرفتاری کے مطالبات کی وجہ سے روانہ ہوئے ہیں اور کہاکہ ان کی دیگرمصروفیات بھی ہیں۔ انھیں ایک اجلاس میں شرکت کرناتھی جومنگل کواختتام پذیر ہورہا ہے۔
Load Next Story