سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق کو نہیں سمجھتے بلاول بھٹو زرداری
اپوزیشن کے نام ای سی ایل میں ہیں اور حکومتی اراکین بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق اور نقل وحرکت کے آزادی کے تصور کو نہیں سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے سیاستدانوں سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق اور نقل وحرکت کی آزادی کے تصور کو نہیں سمجھتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے کہ ای سی ایل میں صرف اپوزیشن لیڈرز کے نام ڈالے جارہے ہیں لیکن حکومتی ارکان بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیں اور وزیراعظم حکومت ملنے پر 6 ماہ تک بیرون ملک دورے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اب تک 7 بیرون ملک دوروں پر جاچکے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ہمارے کچھ ارکان پارلیمنٹ بیرون ملک جانے کیلئے بے چین کیوں ہیں، وزیراعظم
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سیاستدان ای سی ایل سے اتنے خوفزہ کیوں ہیں۔