خیبرپختونخوا کے ضم شد اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کی بھرتی کا فیصلہ

خواتین اہلکار پہلے سے موجود لیویز اہلکاروں کے ساتھ سرچ آپریشنز اور دیگر امور میں حصہ لیں گی۔

ابتدائی طور پر ضلع باجوڑ میں 20 خواتین لیویز اہلکار بھرتی کی جائیں گی فوٹوفائل

خیبر پختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی لیویزفورس میں خواتین کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضم شدہ اضلاع کی لیویز فورس میں خواتین کی بھرتی کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر ضلع باجوڑ میں 20 خواتین لیویز اہلکار بھرتی کی جائیں گی، خواتین اہلکار پہلے سے موجود لیویز اہلکاروں کے ساتھ سرچ آپریشنز اور دیگر امور میں حصہ لیں گی۔
Load Next Story