کراچی اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

ایس ایس پی ویسٹ نے واقعے کو ذاتی رنجش وجھگڑے کا شاخسانہ قرار دیا ہے

جاں بحق افراد میں 2 بھائی بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 14 نمبر میں فائرنگ سے دو بھائی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ بہار کالونی میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں تنازع خونریزی میں بدل گیا۔ تلخ کلامی سے شروع ہونے والا جھگڑا تین قیمتی جانیں لے گیا، مسلح شخص نے طیش میں آکر مخالفین پر فائرنگ کردی جس سے 2 بھائی اور ان کا دوست جاں بحق ہوگیا۔


مقتولین کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت، امتیاز، عدنان اور ندیم کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ نے واقعے کو ذاتی رنجش و جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی۔
Load Next Story