پشاور مبینہ دہشت گرد گرفتار 4 خودکش جیکٹس 50 دستی بم 99 ڈیٹونیٹر برآمد

پولیس نے کارروائی کے دوران 23 ریسیور، 20 پرائما کارڈ، 10 سیفٹی فیوز، 2 ریموٹ کنٹرول اور ایک ٹائمر واچ برآمد کرلئے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران 23 ریسیور، 20 پرائما کارڈ، 10 سیفٹی فیوز، 2 ریموٹ کنٹرول اور ایک ٹائمر واچ برآمد کرلئے۔. فوٹو: اے ایف پی / فائل

پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر خودکش جیکٹس، دستی بم برآمد اور مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔


پشاور پولیس نے حسن گڑھی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارا کر مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، پولیس نے کارروائی کے دوران مکان سے 4 خودکش جیکٹس، 50 دستی بم، 44 الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 50 نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 23 ریسیور، 20 پرائما کارڈ، 10 سیفٹی فیوز، 2 ریموٹ کنٹرول، 2 خودکش کور، ایک پاکٹ فون، ایک بیٹری پاکٹ فون اور ایک ٹائمر واچ برآمد کرلیا۔

پولیس نے دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والا بارود قبضے میں لے کر تھانہ مچنی گیٹ میں ایف آئی آر درج کر لی۔

Recommended Stories

Load Next Story