کام میں مبینہ مداخلت پرقلیگ سے تعلق رکھنے والے وزیر عہدے سے مستعفیٰ

میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، عمار یاسر

بے جا مداخلت کی وجہ سے اپنی وزارت میں پوری طرح کام نہیں کرپا رہا، عمار یاسر :فوٹو:فائل

مسلم لیگ(ق) سے تعلق رکھنے والے وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر نے کام میں مبینہ مداخلت پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب کے وزیر عمار یاسر وزارت سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفی پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔ حافظ عمار یاسر نے مبینہ طور پر اپنے کام میں بے جا مداخلت پر استعفیٰ دیا ہے۔


حافظ عمار یاسر نے چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ آ پ نے وزارت کے لئے میرا نام تجویز کیا جس پر احسان مند اور شکر گزار رہوں گا، میں نے وزارت کا منصب ملک و قوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا، لیکن میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، بے جا مداخلت کی وجہ سے اپنی وزارت میں پوری طرح کام نہیں کرپا رہا، جس کی وجہ سے وزارت سے استعفی دے رہا ہوں۔

 
Load Next Story