ممبئی میں فیشن شو کے دوران آوارہ کتا بھی کیٹ واک کرنے پہنچ گیا

سدھارت ملہوترا اور دیانہ پینٹی کی واک کے دوران آوارہ کتا بھی اسٹیج پر گھومتا رہا

سدھارت ملہوترا اور دیانہ پینٹی کی واک کے دوران آوارہ کتا بھی اسٹیج پر گھومتا رہا (فوٹو: سوشل میڈیا)

ممبئی میں فیشن شو کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ماڈلز کے ساتھ آوارہ کتا بھی ریمپ پر کیٹ واک کرنے پہنچ گیا۔

کیٹ واک کے دوران ماڈلز کو ریپ پر واک کرتے اکثر دیکھا جاتا ہے لیکن ممبئی فیشن شو میں اُس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب کیٹ واک کے دوران ڈاگ واک بھی دیکھنے کو ملی۔

https://www.youtube.com/watch?v=Wh8rOa5j5Q0


بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارت ملہوترا اور دیانہ پینٹی معروف بھارتی ڈیزائنر روہت بال کے ملبوسات زیب تن کیے ماڈلنگ میں مصروف تھے کہ اُس دوران اچانک ہی کہیں سے آوارہ کتا اسٹیج پر آن پہنچا اور دیگرز ماڈلز کی طرح اسٹیج کے ایک جانب سے دوسری جانب پھرتا رہا۔ ماڈلز اور اداکاروں نے کتے سے پریشان ہوئے بغیر اور اسے چھیڑے بغیر اپنی ماڈلنگ جاری رکھی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BsuI87VDZUw/"]

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے فیشن شو کے دوران انتظامیہ کی جانب سے بھی دو بار کتے کو پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن اس کے باوجود کتا اپنی چہل قدمی کرنے میں مصروف رہا یہاں تک کہ ماڈلز اور اداکاروں کے ساتھ ساتھ مہمانوں کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب رہا۔
Load Next Story