راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکیج دھماکا 3 افراد جاں بحق

گیس دھماکے سے لگنے والی آگ بجھادی گئی ہے جب کہ کولنگ کا عمل جاری ہے، ریسکیو اہلکار

گیس دھماکے سے لگنے والی آگ بجھادی گئی ہے جب کہ کولنگ کا عمل جاری ہے، ریسکیو اہلکار فوٹوفائل

ڈھوک چودھریاں نجی پمپ کے قریب ایک فلیٹ میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چودھریاں نجی پمپ کے قریب ایک فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شبنم کیانی، حمیرا نشاط اور 17 سالہ فہد کیانی شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راولپنڈی میں گھر میں گیس دھماکے سے 3 افراد زخمی


دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کے ساتھ امدادی کارروائیوں کاآغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گیس دھماکے سے لگنے والی آگ بجھادی گئی ہے جب کہ کولنگ اور سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:شادی کے گھرمیں آتشزدگی، دلہن سمیت 5 خواتین جاں بحق

واضح رہے کہ راولپنڈی میں ایک ہفتے کے دوران گیس لیکیج کے باعث گھر میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل 13 جنوری کو بھی گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جب کہ راولپنڈی ہی کے علاقے سکستھ روڈ پر ہی چار روز قبل شادی کے گھر میں آتشزدگی کے باعث دلہن سمیت 5 خواتین جھلس کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔
Load Next Story