پی آئی اے میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ
تاخیرسے آنے اور جلد ی جانے والے ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیاگیا
پی آئی اے انتظامیہ نے گھوسٹ ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تاخیر سے آنے اور جلد ی جانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ نے مختلف شعبہ جات میں رسمی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مہینے میں3بار تاخیر پر ایک دن کی چھٹی تصورکی جائے گی، رپورٹنگ افسرکے ذریعے3مرتبہ دفتری معاملات میں کسی عذر یا وجوہ کی بنا پر تاخیر کو ایڈجسٹ کرایا جاسکے گا۔
سرکلر کے مطابق پی آئی اے ملازمین مقررہ جگہ پرنصب مشین پر ہی حاضری کو یقینی بنائیں اور مسلسل غیرحاضر رہنے والے ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا۔