چیف جسٹس پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاوٴنٹ نہیں ترجمان سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا ایف آ ئی اے اور پی ٹی اے کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا ایف آ ئی اے اور پی ٹی اے کو قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم

ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔


ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک اور ٹوئٹر پر کسی قسم کا کوئی اکاونٹ موجود نہیں، چیف جسٹس آ صف سعید خان کھوسہ کے نام سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاوٴنٹس جعلی ہیں۔

سپریم کورٹ نے جعلی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کردی اور ایف آ ئی اے اور پی ٹی اے کو قانون کے مطابق کاروائی اور سوشل میڈیا سے تمام جعلی اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔
Load Next Story