فنکار محنت سے کسی بھی کردار کو یاد گار بنادیتا ہےشفقت چیمہ
فلم انڈسٹری میں مجھے سب سے زیادہ سپورٹ اداکار ندیم اور جاوید شیخ نے کی، شفقت چیمہ
MUMBAI:
اداکار شفقت چیمہ نے کہا جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو مجھے معمولی نوعیت کے کردار دیے گئے بطور فائیٹر میں نے بہت سی فلموں میں کام کیا لیکن مجھے اس بات کا یقین تھاکہ میں ایک دن اپنی محنت اور لگن سے فلموں میں ضرور کامیابی حاصل کروں گا۔
فلم انڈسٹری میں مجھے سب سے زیادہ سپورٹ اداکار ندیم اور جاوید شیخ نے کی جب وہ مجھے کام کرتا دیکھتے تھے تو وہ پروڈیوسر سے کہا کرتے تھے اسے کسی اچھے کردار میں کام کرنے کا موقع دواس میں بے پناہ صلاحتیں ہیں تو چند لوگوں نے مجھے فلموں میں اچھے کرداروں کے لیے منتخب کیا میں نے اپنی محنت اور بھر پور لگن سے کام کرکے ان کے اعتماد پر پورا ترنے کی کوشش کی ۔یہ بات انھوں نے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا کہ حال ہی میں چند فلموں میں میرے کیے گئے کرداروں کو بے حد پسند کیا گیا۔
ایک فلم کے منفی کردار نے مجھے بے حد شہرت دی لیکن یہ کردار ایسا تھا کہ جسے بتاتے ہوئے بھی شرم محسوس ہوتے تھی لیکن یہ ایک فلم کا کردار تھا میں نے اسے بہت محنت سے کیا تھا فنکار اپنی محنت سے کسی بھی کردار کو یاد گار بنادیتا ہے میں ان ہی خوش نصیبوں میں سے ہوں کہ مجھے سینئر فنکاروں کی وجہ فلم انڈسٹری میں عزت اور شہرت ملی، پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی اور اس کی بہتری کے لیے جو کام ہورہا ہے وہ قابل ستائش ہے مجھے امید ہے جلد پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں گی اور لوگ سنیمائوں پر آکر فلمیں دیکھیں گے۔