متھن چکرورتی نے1982میں بلاک بسٹر فلم ’’ ڈسکو ڈانسر‘‘دی

16 جون1950ء کو کولکتہ میں پیدا ہوئے ،350سے زائد فلموں میں کام کیا

16 جون1950ء کو کولکتہ میں پیدا ہوئے ،350سے زائد فلموں میں کام کیا. فوٹو : فائل

بالی وڈ سپر اسٹار متھن چکرورتی کو بھارت میں ٹرینڈ سیٹر بھی کہا جاتا ہے۔

انھوں نے بالی وڈ فلموں میں بطور ڈانسنگ ہیرو جو شہرت حاصل کی وہ کسی بھی بھارتی اداکار کو نہ مل سکی انھیں نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں اور خاص طور سے سوویت یونین میں ان کے مداحوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، سوویت یونین میں انھیں بہترین اداکاری پر دو نیشنل ایوارڈز ملے،انھوں نے اپنے طویل فلمی سفر میں 350میں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ،ان فلموں میں ہندی، بنگالی،بھوج اور پوربی زبان کی فلمیں شامل ہیں انھوں نے اپنے فلمی کیرئیر کی ابتداء ایک آرٹ فلم سے کیا۔

جس میں انھیں بہترین ادکاری پرنیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا، انھوں نے بھارت کے 10بڑے ہیرو کے درمیان اپنے آپ کو منوایا اور ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں،امیتابھ کے ساتھ انھوں نے فلم ''دو انجانے'' میں کام کیا، 'پھول کھلے گلشن گلشن،' ہمارا سنھبار'،'میرا رکشک،'ان کے کیرئیر' کی ابتدائی فلمیں تھیں، سرکشا ایک کم بجٹ کی فلم تھی لیکن بے حد کامیاب رہی،1970کی دہائی میں'' پریم یودھ'' جب کہ1979میں فلم'' ترانہ'' میں کام کیا،1980کی دہائی میں متھن چکرورتی کی110فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔




کسی بھی بھارتی ادکار کی ایک سال کے دوران اتنی فلمیں نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئی تھیں اور یہاں سے ان کو مزید کامیابیاں ملتی چلی گئیں،انھوں نے فلم ہم پانچ، انیس بیس، عادت سے مجبور میں لیڈنگ رول کیاجس سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا، ہلکھے پھلکے کرداروں میں بھی ان کی فلمیں شوقین، سن سنجنا، آمنے سامنے ایسی فلمیں تھیں جنھیں لوگوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھ کر انجوائے کیا،1982میںمتھن کی فلم'' ڈسکو ڈانسر'' بلاک بسٹر فلم تھی،اسی سال ان کی فلم'' قسم پیدا کرنیوالے کی'' جو ایک اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔

متھن چکر ورتی کامیاب فلموں کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں امیتابھ بچن کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار رہے ہیں،1979میں انھوں نے معروف ادکارہ یوگیتا بالی سے شادی کرلی جو اب بھی برقرار ہے ان کے چار بچے ہیں ان کا ایک بیٹا مہاکشے ان دنوں بالی وڈ کی فلموں میں اداکاری شروع کرچکے ہیں،متھن چکر ورتی کا شمار بھارتی فلموں کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے اپنے پورے فلمی سفر میں اچھا کام کرکے شہرت حاصل کی وہ تین دہایوں سے بالی وڈ میں آج بھی قابل احترام سمجھے جاتے ہیں،انھیں فلم انڈسٹری مین دادا کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
Load Next Story