این اے 237 تمام امیدواروں کے نامزدگی فارم درست قرار
پی پی اور ن لیگ نے ٹکٹ جاری کر دیے، شمس النساء اور ریاض شیرازی میں سخت مقابلہ متوقع
این اے 237 ٹھٹھہ کیلیے تمام امیدواروں کے فارم منظور ۔
تفصیلات کے مطابق این اے 237 پر 22 اگست کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے ریٹرنگ آفیسر سلیم رضا بلوچ نے پیپلز پارٹی کے بابو غلام حسین میمن، ڈاکٹر واحد سومرو، شمس النساء میمن، سرمد پلیجو، مسلم لیگ ن کے سید شفقت شاہ شیرازی، سید فیاض شاہ، سید ریاض شاہ، سید آفتاب شاہ، پیر غلام رحمانی، متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر دلدار خاصخیلی، سید مہر علی شاہ ایڈووکیٹ، جنید صدیق اور دیگر7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار کر دیے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے سابق صوبائی وزیر صادق میمن کی والدہ شمس النساء میمن کو اور مسلم لیگ ن نے سید ریاض شاہ شیرازی کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شمس النساء میمن اور مسلم لیگ کے سید ریاض شاہ شیرازی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہیں۔