فواد خان کی آواز میں ’’پی ایس ایل 4‘‘ کا گانا ناکام قرار
پی ایس ایل کا شمار پاکستان کے بڑے ایونٹس میں ہوتا ہے اب تک پا کستان سپر لیگ کے تین سیزن کامیابی سے جاری ہوچکے ہیں۔ شائقین کو جتنا انتظار پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کا رہتا ہے اتنا ہی انتظار پی ایس ایل کے آفیشل سانگ کا ہوتا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے تینوں سیزن کے گانے نامور گلوکار علی ظفر نے گائے تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کی، تاہم پی ایس ایل 4 کے آفیشل سانگ 'کھیل دیوانوں کا' میں اس بارعلی ظفر کے بجائے فواد خان نے اپنی آواز کا جادو جگایاہے۔ تاہم شائقین کو فواد خان کی آواز میں گانا پسند نہیں آیا اور انہوں نے نئے گانے کو مسترد کردیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=Xr_IZbEk8Y8
سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 4 کے نئے گانے کا مذاق اڑاتے ہوئے نہ صرف شائقین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے بلکہ بعض شائقین کو تو علی ظفر کی یاد بھی ستانے لگی ہے۔ لیو لو پاکستان نامی ٹوئٹر ہینڈل نے پی ایس ایل4 کے نئے گانے کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے کہا اس بار بھی علی ظفر کی آواز میں گانا ریکارڈ کرنا چاہیے تھا۔
ایک صارف نے غصے میں لکھا پاکستان میں بہت اچھے گلوکار موجود ہیں پی سی بی نے فواد خان کو منتخب کیا اس سے بہتر تو طاہر شاہ کی آواز میں گانا ریکارڈ کرلیتے۔
ایک اور صارف نے لکھا اگر آپ پی ایس ایل کو پسند کرتے ہیں تو میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ نیا گانا بالکل نہیں سننا۔
ایک صارف نے پی ایس ایل فرنچائز کے سب سے مقبول گانے کا موازنہ فواد خان کے گانے سے کرتے ہوئے کہا کوئی بھی گانا علی ظفر کے سانگ''پھر سیٹی بجے گی، اسٹیج سجے گا'' کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
مزی نامی صارف نے مومنہ مستحسن اورفواد خان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کتاب کو اس کے سرورق سے جج نہ کریں۔
ایک صارف نے تو پی ایس ایل کے حالیہ ایڈیشن کے گانے کو مکمل طور پر تباہ کن قرار دے دیا۔
کچھ لوگوں نے گانے کا مذاق اڑاتے ہوئے اس کی پیروڈی بھی بنائی۔
تاہم کچھ صارفین نے پی ایس ایل کے نئے گانے پر ہونے والی بےتحاشہ تنقید کو غیر ضروری قراردیتے ہوئے کہا ہاں یہ گانا پچھلے گانوں کے مقابلے اتنا زیادہ اچھا نہیں ہے لیکن اتنا پرا بھی نہیں ہے لوگوں کو باتیں کرنے کے لیے صرف موضوع چاہیے ہوتا ہے۔