سانحہ ساہیوال حکومت کیلیے ٹیسٹ کیس ہے شوکت بسرا
راؤ انوار کیخلاف کارروائی ہوتی تو پھر اہلکاروں کو یہ کرنے کی جرأت نہ ہوتی، علی پرویز ملک
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت بسرانے کہا کہ یہ پریس ریلیز انتہائی شرمناک ہے، بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں جس بے دردی سے بچوں کے سامنے والدین کو قتل کیاگیا ہے اس سے دل دہل گئے ہیں اور ہرآنکھ اشکبار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام '' ٹو دی پوائنٹ'' میں میزبان منصور علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہاکہ جو رپورٹ آئی ہے اسے مسترد کر دیا گیا، اسی وجہ سے ان اہلکاروں کو گرفتارکرلیاگیاہے، وزیر اعظم نے یقین دلایاہے کہ اس کی شفاف تحقیقات ہوںگی، اس کے لیے جے آئی ٹی بنا کر ا س میں کئی ایجنسیوں کے لوگوں کو ڈالاگیاہے، 3 دن میں جے آٹی ٹی رپورٹ پیش کرے جس کے بعد ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی، اگر انھوں نے بچے گاڑی میں دیکھ لیے تھے تو ان پر فائر کیسے کھول دیا۔
شوکت بسرا نے کہا کہ میرا اپنایہ خیال ہے کہ یہ99فیصد فیک واقعہ ہے، اگر یہ قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو انہیں عبرت کانشان بنا دیناچاہیے، یہ حکومت کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے اوراس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
مسلم لیگ(ن)کے رہنما علی پرویزملک نے کہا کہ اس واقعے کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ہیں، میں اس واقعے پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتا، اگر ہم نے راؤ انواروالے واقعے پر ٹھیک طریقے سے کارروائی کی ہوتی تو شاید لوگوںکو آئندہ ایساکچھ کرنے کی جرات نہ ہوتی۔
سینئر تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاکہ لگتا ہے کہ فائرنگ کرنے سے پہلے بچوں کونکال لیاگیاتھا، وہ تو شکرہے کہ دن کاوقت تھا ورنہ ان بچوں کوبھی مار دیاجاتا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ جن بچوں کے والدین کو ان کی آنکھوں کے سامنے شہید کیاگیا ہے ان کے ذہنوں کوکون سی تعلیم بدلے گی کہ وہ نفرت نہ کرنے والے شہری بن جائیں، میں سمجھتاتھاکہ شاید خان صاحب کوئی اچھی ٹیم لے کر آجائیں لیکن کھودا پہاڑ اور نکلا بزدار!