حکومت کا انسداد دہشت گردی فورس بنانے پر غور
آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا جدید ٹیکنالوجی دینے کے لیے رضا مند ہیں، ذرائع
حکومت نے قومی سطح پرانسداد دہشت گردی فورس بنانے پر غورشروع کر دیا ہے، اب تک قومی سطح پر ایک انسداد دہشت گردی ٹاسک فورس موجود نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر نئی فورس کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رضا کارانہ خدمات لینے اور ریٹائرڈ کمانڈوز کو فورس کا حصہ بنانے پر غور کیا جارہا ہے، فورس کو خفیہ اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد ایکشن کا حکم دیا جائے گا جبکہ اس کے لیے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکا جدید ٹیکنالوجی دینے کے لیے رضا مند ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیکیورٹی ادارے اپنے دائرہ کار تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اور دہشت گرد جماعتیں سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطوں کے فقدان کے باعث فائدہ اٹھاتی ہیں لہٰذا دہشت گردی کی روک تھام کے لئے حکومت انسداد دہشت گردی فورس بنانے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے انسداد دہشت گردی فورس بنانے کے لیے امریکی فورس اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹس (سواٹ) کا بطور ماڈل جائزہ لینا بھی شروع کردیا ہے جو پولیس کی ناکامی کی صورت میں کارروائی کرتی ہے اور اس کی کی ذمہ داری دہشت گردوں، ہائی رسک آپریشن اور اغوا کاروں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔ اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹس سب مشین گنوں، اسالٹ رائفلز، اسنائپر رائفلز اور بیلسٹک شیلڈز سے لیس ہے۔