پاکستان آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ سے باہر
میزبان ملک کے زیانگ یانگ نے سخت مقابلے کے بعد محمد ماجد علی کو 5-3 سے زیر کیا۔
پاکستان آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہوگیا، آخری دونوں کھلاڑی بھی چین کے شہر بیجنگ میں جاری ایونٹ میں شکست کا شکار ہوگئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پری کوارٹر فائنل میں میزبان ملک کے زیانگ یانگ نے سخت مقابلے کے بعد محمد ماجد علی کو 5-3 سے زیر کیا، عامر طارق بھی چین ہی کے یوان سی جون سے اسی اسکور پر شکست کھا بیٹھے، قبل ازیں 32 کھلاڑیوں کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں محمد ماجد علی نے چین کے نیو زو انگ کو 5-3 اور عامر طارق نے تھائی لینڈ کے چینا پت کماساد کو5-4 سے زیر کیا، قومی چیمپئن حمزہ اکبر کوچین کے یوان سی جون سے 4-5 سے قابو کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔