مقتول ٹیکسی ڈرائیور سپرد خاک

نماز جنازہ میں مقتول کے اہلخانہ ، عزیز واقارب اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

نماز جنازہ میں مقتول کے اہلخانہ ، عزیز واقارب اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں شریک ہوئے ، مقتول مراد /مراد کا بیٹا زوہیب ۔ فوٹو : ایکسپریس

لاہور:
گلستان جوہر میں رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کو آہوں اور سسکیوں میں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔


منگل کو گلستان جوہر کے علاقے میں بلاک 9اور 11کے درمیان سڑک پر رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے گلستان جوہر بلاک 10چشتی نگر کے رہائشی 40 سالہ مراد علی کی نماز جنازہ بدھ کو علی الصبح بعد نماز فجر انچولی میں واقع امام بار گاہ میں ادا کی گئی.

نماز جنازہ میں مقتول کے اہلخانہ ، عزیز واقارب اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں شریک ہوئے ، نماز جنازہ کے بعد مقتول کی میت سپر ہائی وے پر واقع قبرستان وادی حسین لے جائی گئی جہاں مقتول مراد علی کو آہوں اور سسکیوں کے درمیانسپرد خاک کردیا گیا، تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر شخص غم زدہ تھا۔
Load Next Story