استنبول کے غیرقانونی سفر میں معاونت3امیگریشن اہلکارگرفتار
ڈائریکٹر امیگریشن عباس بلوچ ہیڈکوارٹرکلوز، مقدمہ درج، وزیر داخلہ کے نوٹس پرکارروائی کی گئی
جعلی دستاویزات پر ترکی بھجوانے میں معاونت کے الزام میں ڈی جی ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ کے شعبہ امیگریشن کی شفٹ کے 3 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
جعلی دستاویزات پر ترکی جانے والے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیاگیا تھا جس پر وزیر داخلہ نے ایف آئی اے امیگریشن کے ذمے داران کے خلاف محکمانہ انکوائری کرکے سخت ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے نے انکوائری مکمل کر کے بے نظیر ایئرپورٹ پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن عباس بلوچ کو ہیڈکوارٹرکلوزکر تے ہوئے شفٹ انچارج انسپکٹر افضل نیازی، اے ایس آئی امان اللہ اورایک کانسٹیبل سجاد منیرکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے کے سینیئر آفیسر نے ایکسپریس کو بتایاکہ وزیر داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے کے سینیئر ڈائریکٹر کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ تفصیلی انکوائری بھی ساتھ ساتھ جاری رہے گی۔ جس ایجنٹ نے مذکورہ افرادکو سفری دستاویزفراہم کیں، اس کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔