صدارتی انتخاب میں رضا ربانی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے
فیصلے کا باقاعدہ اعلان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخابات میں سینیٹرمیاں رضا ربانی کو اپنا صدارتی امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فیصلے کا باقاعدہ اعلان پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ بدھ کو ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کی روشنی میں پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری نے رضا ربانی کے نام کی بطور صدارتی امیدوار منظوری دے دی ہے۔