حکمرانوں نے سیاسی مفادات کے لئے پولیس کو’’غنڈہ فورس‘‘ میں تبدیل کردیا مولانا فضل الرحمان
راؤ انوار نے کراچی میں 440 بےگناہ شہریوں کو قتل کیا اور آزاد گھوم رہا ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے سیاسی مفادات کے لئے پولیس کو''غنڈہ فورس'' میں تبدیل کردیا۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سانحہ ساہیوال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ہاتھوں خواتین سمیت 4 بے گناہ شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، حکمرانوں نے پولیس کو غنڈہ فورس بنادیا ہے، راؤ انوار نے کراچی میں 440 بےگناہ شہریوں کو قتل کیا اور آزاد گھوم رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو حکمرانوں کی شہہ ملتی ہے تو وہ بے لگام ہوجاتی ہے، سیاسی جماعتوں نے پولیس کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرکے غلط لائن پر لگادیا۔