افغان وزیر خارجہ کے بھائی کو قتل کردیا گیا

ولی جان 4برس سے حکومت کے ساتھ منسلک تھا، ہمارے مجاہد نے قتل کیا، ترجمان طالبان

ولی جان 4برس سے حکومت کے ساتھ منسلک تھا، ہمارے مجاہد نے قتل کیا، ترجمان طالبان فوٹو: فائل

افغانستان میں صدرحامد کرزئی کے قومی سلامتی کے مشیر اور وزیر خارجہ رنگین داد فرسپانتا کے بھائی ولی جان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

آن لائن کے مطابق حکام نے بتایا کہ قومی سلامتی کے مشیر ولی جان پر صوبہ ہرات میں نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ دفتر سے گھر جارہے تھے فائرنگ کے نتیجے میں ولی جان شدید زخمی ہوگئے۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اے ایف پی کے مطابق ولی جان ایرانی سرحد پر واقع قصبے کاروخ میں پبلک پراسیکیوٹر تعینات تھے۔




افغان صدر حامد کرزئی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کو واقعے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔ طالبان نے قتل کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔طالبان کے ترجمان یوسف ا حمدی نے کہا کہ ولی جان کو ہمارے مجاہد نے قتل کیا ہے، ولی جان گذشتہ 4برس سے حکومت کے ساتھ کام کررہا تھا۔
Load Next Story