پاک بھارت مذاکرات جلد شروع کیے جائینگے سلمان بشیر

ممبئی حملوں کی تحقیقات کے حوالے سے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے

جنوبی ایشیا کی خوشحالی اور ترقی کیلیے پاک بھارت دوستانہ تعلقات ضروری ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

دونوں ملک مذاکرات کا عمل پھر شروع کرنے کیلیے کام کررہے ہیں، ممبئی حملوں کی تحقیقات کیلیے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے،ممبئی حملوں کی تحقیقات کے معاملے میں پاکستان سے جو ہو سکا کیا جائے گا۔




بدھ کو بھارتی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات بہتر بنانے کو اولین ترجیح دیتا ہے اور دونوں ملک مذاکرات کا عمل پھر شروع کرنے کیلیے کام کررہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں رابطوں کے فقدان کو دور کرنے کیلیے کوششیں ہونی چاہئیں اور سہولیات کا نظام کار وضع کیا جانا چاہیے۔ ممبئی حملوں کی تحقیقات کے معاملے میں پاکستان سے جو بھی ہو سکا کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا کی خوشحالی اور ترقی کے لیے پاک بھارت دوستانہ تعلقات ضروری ہیں۔
Load Next Story