چیف جسٹس نے کراچی میں رینجرز کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کل از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
KARACHI:
چیف جسٹس نے دو روز قبل کراچی میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کل از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ دوسری جانب مقامی عدالت نے واقعے میں ملوث رینجرز اہلکار کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
گلستان جوہر پولیس نے لانس نائیک غلام رسول کو جوڈیشنل میجسٹریٹ کراچی شرقی ارم جہانگیر کے رو برو پیش کرکے موقف اختیار کیا کہ 16 جولائی کو ملزم غلام رسول وہاں تعینات رینجرز کی ٹیم کا انچارج تھا،اسی کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور مراد علی جاں بحق ہوا، پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے تاہم پولیس کو ملزم سے واقعے کے متعلق مزید تفتیش اور اس کے 3 مفرور ساتھیوں برکت، وقار اور نذیر کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے ملزم کو ایک ہفتے کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے، جس پر عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ 16 جولائی کو گلستان جوہر میں عین افطار کے وقت رینجرز نے اپنے بچے کی دوائی کے لئے جانے والے ایک ٹیکسی ڈرائیور مراد علی کو نہ رکنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔