شمالی وزیرستان میں فوج کااستقبال خودکش بمبارکرینگےتحریک طالبان

پاکستان میں سیکولر قوتوں اورغیر اسلامی نظام کے خاتمے تک جہاد...

پاکستان میں سیکولر قوتوں اورغیر اسلامی نظام کے خاتمے تک جہاد جاری رہے گا،احسان اللہ احسان۔ فوٹو: رائٹرز

KARACHI:
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ خودکش بمباروں کا اسکواڈ شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران فوج کے 'استقبال' کیلیے تیار کررکھا ہے ،شمالی وزیرستان آپریشن میں فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا کر نا پڑے گا۔


ایک ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے شمالی وزیرستان آپریشن میں خودکش بمبار اسکواڈ فوج کا استقبال کریں گے، خودکش بمبار اسکواڈ فوجی دستوں کیلیے تیار کر رکھا ہے، تحریک طالبان شمالی وزیرستان آپریشن میں فوج کی بھر پور مزاحمت کرے گی ۔ فوج شمالی وزیرستان آپریشن کی تیاری میں ہے ،لیکن فوج کو بھر پور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹی وی کے مطابق احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکولر قوتوں اور غیر اسلامی نظام کے خاتمہ تک ان کا جہاد جاری رہے گا۔
Load Next Story