سانحہ ساہیوال پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ اپوزیشن اراکین کا شدید احتجاج

حکومت واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے الٹا انہیں تحفظ دے رہی ہے، اپوزیشن

حکومت واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے الٹا انہیں تحفظ دے رہی ہے، اپوزیشن فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
سانحہ ساہیوال پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا۔

اپوزیشن اور حکومت کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف شیم شیم کے نعرے بھی لگائے۔ حزب اختلاف کے ارکان نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی انتہا کردی اور حکومت واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے الٹا انہیں تحفظ دے رہی ہے۔


حکومتی اراکین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے سانحہ ساہیوال پر بدھ کے روز عام بحث کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر چوہدری سمیع اللہ نے کہا کہ ہم رات کو سو نہیں پارہے، میں ہاتھ جوڑ کر اپوزیشن سے گزارش کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے دیں، اگر رپورٹ میں کوئی شک ہوا تو ہم تسلیم نہیں کریں گے، ہم جیوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں گے۔

صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ ہم اس معاملے سے جان نہیں چھڑوا رہے، ماضی میں واقعات ہوئے کسی کو احساس نہیں ہوا، کل جے آئی ٹی کی رپورٹ آجائے گی اور پرسوں پورا دن اس پر بحث ہوگی۔
Load Next Story