اوگرا کرپشن کیس یوسف رضا گیلانی کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار
وزارت عظمیٰ کے دوران کئے گئے تمام اقدامات پر مجھے آئینی طور پر استثنیٰ حاصل ہے، سابق وزیر اعظم
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اوگرا کرپشن کیس میں نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔
نیب کی جانب سے طلب کئے جانے پر یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے انہوں نے اپنے فرائض نیک نیتی سے انجام دیئے اور اس دوران کئے گئے تمام اقدامات کے سلسلے میں انہیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے، جسے پارلیمنٹ نے انہیں تفویض کیا ہے اور پارلیمنٹ کے سوا کسی دوسرے ادارے کو صدر اور وزیراعظم کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کا اختیار نہیں۔ اس لئے وہ نیب یا ایف آئی اے سمیت کسی بھی تحقیقاتی ادارے کے سامنے میں پیش نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیب نے اوگراکرپشن کیس میں گرفتار مرکزی ملزم توقیرصادق کے دوران تفتیش انکشافات کی روشنی میں یوسف رضا گیلانی کو نوٹس بھیجا تھا۔