اشتعال انگیز مواد پھیلانے کے بھارتی الزام کی تردید

بے بنیادالزامات باہمی تعلقات بہتر بنانے میں مددگارنہیں ہوسکتے،وزارت خارجہ

بے بنیاد الزامات باہمی تعلقات بہتر بنانے میں مددگار نہیں ہوسکتے، وزارت خارجہ

پاکستان نے بھارت کے ان الزامات کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز مواد پھیلانے میں پاکستان ملوث ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان معظم علی خان نے ایک بیان میں کہاکہ ایسے بے بنیاد الزامات باہمی تعلقات بہتر بنانے میں مددگارنہیں ہو سکتے۔


وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے اتوارکو بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فون پرگفتگوکے دوران ٹھوس ثبوت مانگے تھے۔ بھارتی سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ کہہ چکے ہیں کہ ملک کے شمالی حصوں میں موصولہ دھمکیوں کے پیچھے پاکستانی ویب سائٹس ہیں۔بھارتی ٹی وی نے بتایا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے 125ویب سائٹس اور بلاگ سائٹس پر پابندی لگارکھی ہے جبکہ 100کے قریب ویب سائٹس کی نگرانی جاری ہے۔ چینل کے مطابق ان میں سے 38فیصد ویب سائٹس پاکستان سے چلائی جا رہی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story