پاکستانی سمندری حدود میں جل بگولا دیکھا گیا ویڈیو سامنے آگئی
پاکستانی سمندروں میں جل بگولا بننا غیر معمولی بات ہے اور دوسری بار جل بگولا دیکھا گیا ہے
سندھ میں گھوڑہ باڑی کے مقام پر ساحل سے تقریبا 57 میل دور گہرے سمندر میں جل بگولے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تربیت یافتہ ماہی گیر کیپٹن سعید زمان نے 21 جنوری کو اس بگولے کو دیکھا اور ویڈیو بھی بنائی۔
پاکستانی سمندروں میں جل بگولا بننا غیر معمولی بات ہے اور ملک میں یہ دوسری بار جل بگولا دیکھا گیا ہے، اس سے قبل پہلا جل بگولا 28 فروری 2016 کو دیکھا گیا تھا۔
سعید زمان نے اس خوبصورت منظر کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا، تاہم ایسے جل بگولے کشتیوں کے لیے خطرناک بھی ہو سکتے ہیں اس لیے انھوں نے اپنی کشتی کا رخ بھی دوسری طرف موڑ لیا۔
ترجمان ڈبیلو ڈبیلو ایف پاکستان نے ماہی گیروں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سمندر میں کبھی کبھار ریکارڈ ہوتے ہیں اور ان سمندری بگولوں کو ریکارڈ کرنا انتہائی دشوارطلب کام ہوتا ہے۔