صدارتی الیکشن کی تاریخ پراعتراض ہے توردوبدل ہوسکتا ہے الیکشن کمیشن
فیصلہ غوروخوص اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہوگا، متاثرہ فریق کوباقاعدہ درخواست دینا ہوگی
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگرکسی سیاسی جماعت کو صدارتی الیکشن کی تاریخ پراعتراض ہے توصدارتی الیکشن کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے لیکن فیصلہ کمیشن میں غور وخوص اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہی ہوگا ، متاثرہ فریق کو کمیشن کواس حوالے سے باقاعدہ درخواست دینا ہو گی ۔
بدھ کو ''آئی این پی'' کے استفسار پرکمیشن کے ایک اہم عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان نے صدارتی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کے لیے کمیشن سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔نلیگ کی جانب سے میڈیا کے ذریعے کمیشن سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ صدارتی الیکشن کی تاریخ آگے بڑھا دی جائے جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی کمیشن میں بعض اہم عہدوں پر تعیناتیوں تک صدارتی الیکشن کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔
دوسری جانب معلوم ہواہے کہ ن لیگ کے سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کمیشن میں صدارتی الیکشن کے شیڈول میں توسیع کے لیے باقاعدہ درخواست دیں گے جس میں کمیشن سے استدا کی جائے گی کہ صدارتی الیکشن عیدالفطر کے بعد کرائے جائیں کیونکہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اکثرارکان صوبائی اسمبی عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جا چکے ہونگے جبکہ بعض اعتکاف بیٹھیں گے۔