199ڈالر لاؤ انضمام الحق کے ساتھ تصویر بنواؤ
امریکی منتظمین نے چیف سلیکٹرکے کوچنگ کیمپ کا ٹکٹ ’’پلان‘‘ جاری کر دیا۔
199ڈالر لاؤ انضمام الحق کے ساتھ تصویر بنواؤ، امریکی منتظمین نے پاکستانی چیف سلیکٹر کے کوچنگ کیمپ کا ٹکٹ''پلان'' جاری کردیا۔
امریکا میں ایک نجی اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق ماسٹر کلاس ٹریننگ کیمپ 16 سے 22 فروری تک سیاٹیل میں ہوگا، اس میں 2 دن کی کوچنگ کیلیے 199 ڈالر جمع کرانے پڑیں گے، انضمام الحق کے ساتھ وی آئی پی ڈنر کیلیے بھی اتنی ہی رقم دینا ہوگی، ٹاؤن ہال میٹنگ میں شرکت کرنے والوں کو 29 ڈالر خرچ کرنا ہوں گے،تینوں ایونٹس کا مجموعی پیکیج 350 ڈالر میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب کہ سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی دستخط شدہ گیندیں، سرٹیفکیٹ اور تصویر بنوانے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
اکیڈمی کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ میں انضمام الحق کا ایک ریکارڈ شدہ پیغام بھی جاری کیا گیا ہے،اس میں سابق کپتان کہتے ہیں''آپ کے شہر سیاٹل آرہا ہوں، میرے اور آپ کیلیے بڑا یادگار موقع ہے۔ ابھی اپنی بکنگ کرائیں،ہم ایک ٹیم نظر آئیں گے۔''
قومی ٹیموں کی سلیکشن کے ذمہ دار انضمام الحق پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے کے باوجود ٹی ٹین لیگ اور پی ایس ایل سمیت مختلف سرگرمیوں میں کسی نہ کسی طور شامل رہے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ ڈھونڈنے کے بجائے قومی ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات کے دوران غیر ملکی دوروں پر بھی ان کی خاص توجہ رہی، وہ پاکستان کی ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ بھی جا پہنچے تھے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 14 فروری کو ہوگا، چیف سلیکٹر اس موقع پر امریکا میں نوجوان کرکٹرز کو ٹریننگ دینے اور تصویریں بنوانے میں مصروف ہوں گے۔