متحدہ بھی عمران فاروق کے قاتلوں کی گرفتاری چاہتی ہے ولیم ہیگ

پاکستانی وزرا پوچھ رہے ہیں الطاف حسین کے معاملے میں کیا ہورہا ہے، مگر پولیس آزادانہ کام کرتی ہے, ولیم ہیگ

پاکستانی وزرا پوچھ رہے ہیں الطاف حسین کے معاملے میں کیا ہورہا ہے، مگر پولیس آزادانہ کام کرتی ہے, ولیم ہیگ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ ان سے پاکستانی وزرا پوچھ رہے ہیں الطاف حسین کے معاملے میں کیا ہورہا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس اپنا کام سیاسی مداخلت کے بغیر انجام دیتی ہے۔ برطانوی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ امور طے ہونا اپنی جگہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے متعلق ولیم ہیگ کے بیانات لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہاکہ ان کے ملک میں پولیس پر سیاسی کنٹرول نہیں۔ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو نامعلوم افراد نے لندن کے علاقے ایجویئر میں ان کے گھر پر چاقو کے وار اور اینٹ سے ضرب لگاکرقتل کردیا تھا۔

اس کیس میں متحدہ کے درجنوں رہنماؤں سے بھی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے اور خود ایم کیو ایم بھی قاتلوں کی گرفتاری چاہتی ہے۔ کیس میں پاکستانی وزراء کی دلچسپی اپنی جگہ ہے ،قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ حقائق منظرعام پرآنے میں ابھی وقت لگے گا۔




ادھر سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی کا دورہ کرنے والے ولیم ہیگ نے کہا کہ انھیں اندازہ ہے کہ وزراء اور لوگوں کی اس معاملے میں دلچسپی ہے۔ الطاف حسین سے متعلق برطانوی ٹی وی پر نشر ڈاکومینٹری سے لوگوں کی تشویش اور بڑھی ہے۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور پھر مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی برطانوی پولیس پاکستانی نژاد افراد کے گھروں پر اب تک 15 سے زائد چھاپے مارچکی ہے، الطاف حسین کے دفتر اور گھر پر بھی پچھلے ماہ چھاپہ مارکر بھاری رقم اور دستاویزات قبضے میں لے لی گئی تھیں، جس پر متحدہ کے قائد نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story