پنجاب حکومت کالج طالبات کو مفت اسکوٹیز فراہم کرے گی

آمدورفت کی مشکلات کے ازالے کیلیے اقدام،خصوصی سیکیورٹی دی جائیگی

آمدورفت کی مشکلات کے ازالے کیلیے اقدام،خصوصی سیکیورٹی دی جائیگی ، فوٹو: فائل

صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہوداحمد نے کہاہے کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طالبات کو گھروں سے تعلیمی اداروں تک آنے جانے میں درپیش مشکلات کاازالہ کرنے کیلیے حکومت پنجاب نے کالج طالبات کو بیٹری پاور سے چلنے والے چھوٹے اسکوٹر(اسکوٹیز) مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پائلٹ پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبات کو اسکوٹیز فراہم کی جائیںگی۔ طالبات چھٹی کے وقت اکٹھی ہو کرویمن یونیورسٹی مین کیمپس راولپنڈی کینٹ سے مختلف ہوسٹلوں تک ری چارج ایبل اسکوٹیزپر سفر کریں گی۔




اس دوران ٹریفک پولیس کی جانب سے راستے میں طالبات کوخصوصی سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔
Load Next Story