منی بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ منی بجٹ کے مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کریں گے

اجلاس میں سانحہ ساہیوال پر بھی بات ہوگی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی حکومت آج منی بجٹ پیش کرے گی تاہم قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔


اس سے قبل آج پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوگا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر معاشی اصلاحات اور منی بجٹ کے مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کریں گے جب کہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔

اجلاس میں سانحہ ساہیوال پر بھی بات ہوگی اور حکومتی موقف اچھے طریقے سے سامنے لانے کے لئے غور کیا جائے گا۔
Load Next Story