نجی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی حادثہ سے بال بال بچ گئی
انٹرنیشنل سیفٹی میئرز مکمل ہونے تک جہاز کو پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی، سول ایوی ایشن
نجی ایئر لائن کی کراچی جانے والی پرواز ٹیک آف سے قبل فنی خرابی کے باعث حادثہ سے بال بال بچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 205 کے پائلٹ نے ٹیک آف سے قبل جہاز میں پیدا ہونے والی تھرتھراہٹ پر ایمرجنسی بریک لگائی اور پائلٹ نے جہاز کو واپس ایپرن پر کھڑا کردیا، انجینئرزنے جہاز کا معائنہ شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق جہاز نے رات 9 بجے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونا تھا، پرواز کی تاخیر پر مسافروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جہاز کی روانگی پہلے بھی فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار تھی جس کے باعث مسافروں نے جہاز سے اترنے سے انکار کردیا، ٹیک آف سے قبل رن وے پر جہازکے انجن سے زوردار آواز بھی ائی اور ایمرجنسی بریک لگاتے وقت جہاز کے انجن سے آگ کے شعلے بھی نکلے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق انٹرنیشنل سیفٹی میئرز مکمل ہونے تک جہاز کو پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔