انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پرو ہاکی لیگ سے معطل کردیا
ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ میچز کےانتظامات پراٹھنے والے اخراجات بطور جرمانہ پاکستان کو ادا کرنا ہوں گے
MANILA, PHILIPPINES:
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو پروہاکی لیگ سے معطل کردیا جس کے بعد لاہور میں جاری ہاکی کیمپ بھی ختم کردیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے کے ارجنٹائن ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ میچز کے انتظامات پر اٹھنے والے اخراجات بطور جرمانہ پاکستان کو ادا کرنا ہوں گے جو ساڑھے چار کروڑ کے لگ بھگ ہوسکتے ہیں۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اپنی پریس ریلز میں قومی ٹیم کی عدم شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پی ایچ ایف نے بدھ کی شام لیگ میں شرکت سے معذرت کے بارے میں آگاہ کیا اور لکھا کہ پاکستانی ٹیم ارجنٹائن، نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں شرکت نہیں کرپاے گی۔
ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے اور پروگرام کے مطابق دوفروری کو ارجنٹائن کے خلاف قومی ٹیم نے پہلے میچ میں حصہ لینا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم اینڈ اوے فارمیٹ کے تحت میچز شیڈول تھے۔
ایف آئی ایچ ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کے پہلے مرحلے سے اخراج سے لیگ متاثر نہیں ہوگی اور آٹھ ٹیمیں شیڈول کے مطابق میچز کھیلیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی قومی ہاکی ٹیم کے لیگ سے باہر ہونے کی وجہ بنی ہے۔
دوسری جانب ہیڈ کوچ و مینجر پاکستان ہاکی ٹیم سعید خان کا کہنا ہے کہ لیگ میں عدم شرکت قومی کھیل ہاکی کے لئے یہ ایک سیاہ دن ہے،فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے یہ دن دیکھنا پڑا ۔یہ بہت شرمندگی اور بدنامی کی بات ہے ،پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ فنڈز کے بغیر قومی کھیل کیسے اپنے پاوں پر کھڑا ہوسکتا ہے، اچھے وقت کے انتظار میں اب ڈومیسٹک ہاکی پر توجہ دینا ہو گی، پرو ہاکی لیگ سے معطلی کے ہاکی پر منفی اثرات پڑیں گے ،کیمپ جاری رکھنے کا جواز نہیں رہا آج بہت دکھ کا دن ہے ۔